ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نائب صدر نے سلیولر جیل میں قیدمجاہدین آزادی کولے کر سیریزکاآغازکیا

نائب صدر نے سلیولر جیل میں قیدمجاہدین آزادی کولے کر سیریزکاآغازکیا

Mon, 21 Dec 2020 11:46:57    S.O. News Service

نئی دہلی،21؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) نائب صدر وینکیا نائیڈو نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پوسٹوں کا ایک سلسلہ شروع کیا تاکہ سیلولر جیل میں قید اسیران آزادی کے بارے میں معلومات شیئرکی جاسکیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجاہدین آزادی کی ڈائریاں ان کی ذاتی طاقت اور مادر وطن سے ان کے بے پناہ پیار کو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔ برطانوی حکمرانی کے دوران سیاسی قیدیوں کو سیلولر جیل بھیجا گیا تھا۔ انڈمن اور نِکوبار جزیرے میں واقع یہ جیل کالا پانی کے نام سے مشہور تھی۔ اپنی پہلی سوشل میڈیا پوسٹ میں نائیڈو نے آرایس ایس مفکر ساورکر کے بارے میں لکھا۔

انہوں نے فیس بک پر لکھاکہ ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد کی داستان بہت سارے عظیم اور عام مرد و خواتین کی بہادر داستانوں اور ملک کو آزاد کرانے کے لئے ان کی دی گئی بے لوث قربانیوں سے پوری ہوتی ہے۔ 75 سال کی تکمیل کی تقریب منانے کی تیاری اور ایسی صورتحال میں لوگوں کو نہ صرف ان کی شہادت، بہادری اور ناقابل فراموش جذبے کی متاثر کن کہانیاں سنانے کی ضرورت ہے بلکہ انہیںہماری تاریخ کے صفحات میں ان کا مناسب مقام فراہم کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

نائیڈو نے لکھا کہ بٹوکیشور دت، دیوان سنگھ کلپانی، فضل حق خیرآبادی اور ساورکر کے بھائی گنیش اور ونایاک ان مجاہدین آزادی میں شامل تھے جنھیں ملک کے لئے اپنے آزادی کے جذبے کو ختم کرنے کے لئے سیلولر جیل بھیجا گیا تھا۔


Share: